🍃مولا امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے اقوال🌾
👇👇👇👇
1⃣ فِیْ تَقَلُّبِ الْاَحْوَالِ عُلِمَ جَوَاھِرُ الرِّجَالِ.
جب حالات پلٹا کھاتے ہیں
تب ہی لوگوں کے جوہر کھلتے ہیں.😳
2⃣ مِنْ اَشْرَفِ اَعْمَالِ الْکَرِیْمِ غَفْلَتُهُ عمَّا یَعْلَمُ.
شریف آدمی کا بہترین عمل یہ ھے
کہ وہ لوگوں کی ان باتوں سے چشم پوشی کرے جنہیں وہ جانتا ھے.🙈
3⃣ اَفْضَلُ الزّْھْدِ اِخفَاءُ الزُّھْدِ.
بہترین زہد، زہد کا مخفی رکھنا ہے(کیونکہ ریاکاری زہد نہیں ،نفاق ھے)👌
4⃣ اِحْذِرُوْا صَوْلَةَ الْکَرِیْمِ إِذَا جَاعَ وَالَّئِیْمِ إِذَا شَبِعَ.
بھوکے شریف اور پیٹ بھرے کمینے(کے شر) سے بچو.👍
5⃣ اَوْلَ النَّاسِ بِالْعَفْوِ اَقْدَرُھُمْ عَلَم الْعُقُوْبَةِ.
سب سے زیادہ معاف کرنے کا حق اسے ھے جو سب سے زیادہ سزا دینے پر قادر ھو.🐆
6⃣ ھَلَكَ امْرُوٌ لَمْ یَعْرِفْ قَدْرَہُ.
جو اپنی قدر نہیں پہچانتا وہ برباد ھو جاتا ہے.😩
7⃣ تَرَلُ الذّْنْبِ اَھْوَانُ مِنْ طَلَبِ الْمَعُوْنَةِ.
گناہ کو چھوڑ دینا بعد میں مدد مانگنے سے آسان ہے.👏
8⃣ مَنْ ظَنَّ بِكَ خَيْرًا فَصَدِّقْ ظَنَّهُ.
جو تمہارے بارے میں اچھی رائے رکھتا ھو اسکی رائے کو سچ کر دکھاؤ.👬
9⃣ مَنْ تَذَکَّرَ بُعْدَ السَّفَرِ اِسْتَعَدَّ.
جو (آخرت کے) سفر کی دوری کی یاد رکھتا ھے وہ تیاری میں لگا رہتا ھے🚶
🔟 مَا اَکْثَرَ الْعِبَرَ وَاَقَّلَ الْاِعْتِبَارَ.
عبرتی کتنی زیادہ اور عبرت پکڑنے والے کتنے کم ہیں.👪
1⃣1⃣ اَلْغِنَی الْاَکْبَرُ اَلْیَاسُ عمَّا فِیْ اَیْدِی النَّاسِ.
لوگوں کی دولت سے آس نہ رکھنا سب سے بڑی تونگری ھے. 😞
2⃣1⃣ اَشَدُّ الذَّنُوْبِ مَا اسْتَھَانَ بِهِ صَاحِبُهُ.
سب سے سخت گناہ وہ ھے جسے گنہگار ہلکا سمجھے. 🙉.
حوالہ نہج البلاغہ
Pages
▼