شیعہ عقیدہ توحید :-
سب کا خالق ، مالک ، پالنے والا اور سب کا معبود و مسجود صرف اللہ ھے ۔وہ ھر جگہ حاضر و ناظر اور موجود ھے ھر چیز کو جانتاھے ، وہ اکیلا ھے کوئ اسکا شریک اور مثال و مثیل نہیں ھے وہ ھر چیز پر قادر ھے وہ زمان و مکان سے ماواراہ ھے ۔ ساری کائنات اسکی محتاج ھے مگر وہ سب سے بے نیاز ھے وہ حاجت راواہ اور مشکل کشاء ھے وھی بیماروں کو شفاء دیتا ھے اور وھی ھماری دعاؤں کو سننے والا اور قبول کرنے والا ھے ۔ تمام کائنات اسکے قبضہ قدرت میں ھے وھی بلا شرکت غیرے اس میں متصرف ھے تمام جہان کا چلانے والا ھے اسکی ذات وہ ھے جس کے لیۓ فنا نہیں ھے ۔ وھی پیدا کرنے والا اور رزق دینے والا ھے وھی کھیتیاں اگاتا ھے وھی مارتا ھے وھی جلاتاھے ۔ وھی عالم الغیب ھے وھی سمیع و بصیر ھے اور علیم و خبیر بھی وہ نہ دنیا میں نظر آتا ھے نہ آخرت میں نظر آۓ گا وہ ذات میں ، صفات میں ، افعال میں اور عبادت میں واحد و یکتا ھے کسی چیز میں بھی اسکا کوئ شریک نہیں ھے ۔
دعا :- خدا ھمیں محمد و آل محمد علیھم السلام کے صدقے عقیدہ توحید کو سمجھنے اور اس پر قائم رھنے کی توفیق عنائت فرماۓ تاکہ ھم خدا اور اسکی مخلوق میں تمیز کر سکیں اور شرک جیسی مہلک بیماری سے محفوظ رہ سکیں ۔ آمین
| This email has been checked for viruses by Avast antivirus software. |