دعا - الشيخ محمد متولى الشعراوى رحمة الله

🔸❄🔸

​ہر مشکل سے چھٹکارے کا ایک راستہ ہے۔​

الشيخ محمد متولى الشعراوى رحمة الله کہتے ہیں:

​مجھے چار طرح کے غافلوں پر تعجب ہے جو چار مسائل کے حل سے غافل ہیں​
  

  1⃣ - ​مجھے تعجب ہے اس پر جو "غم" سے آزمایا گیا​، کہ وہ کیسے اس آیت سے غفلت کرتا ہے :

​۞ لا إلهَ إلاّ أنتَ سُبحانكَ إني كنتُ من الظالمين ۞​

​​الٰہی تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ہے، بیشک میں ﻇالموں میں ہو گیا​​
(سورة الأنبياء 21:87)

کیا تم نہیں جانتے کہ اس دعا پر اللہ نے کیا جواب دیا؟

  الله سبحانہ و تعالٰی نے اس کے بعد فرمایا؛

​۞ فاستجبنا لهُ ونجيناهُ من الغم۔۔۔۔۔۔ ۞​

​​تو ہم نے اس کی پکار سن لی اور اسے غم سے نجات دے دی اور ہم ایمان والوں کو اسی طرح بچا لیا کرتے ہیں​​

  2⃣ ​مجھے تعجب ہے اس پر جو "بیماری" سے آزمایا گیا​، کہ وہ کیسے اس دعا سے غفلت کرتا ہے :

​۞ ربي إني مسّنيَ الضرُ وأنتَ أرحمُ الراحمين ۞​ 

​​اے میرے رب! مجھے یہ بیماری لگ گئی ہے اور تو رحم کرنے والوں سے زیاده رحم کرنے واﻻ ہے​​
(از سورة الأنبياء 21:83)

کیا تم نہیں جانتے کہ اس دعا کے بارے میں اللہ نے کیا فرمایا؟

الله فرماتا ہے؛

​۞ فا ستجبنا له وكشفنا ما به من ضر ۞​

​​تو ہم نے اس کی سن لی اور جو دکھ اسے تھا وہ دور کر دیا۔۔۔۔​​

  3⃣ ​مجھے تعجب ہے اس پر جو "خوف" سے آزمایا گیا​، کہ وہ کیسے اس آیت سے غفلت کرتا ہے :

​۞ حسبنا الله ونعم الوكيل ۞​

​​ہمیں اللہ ہی کافی ہے اور وه بہت اچھا کارساز ہے​​
(سورة آل عمران 3:173)

کیا تم نہیں دیکھتے کہ اس پر اللہ نے کیا فرمایا؟

الله فرماتا ہے؛

​۞ فانقلبوا بنعمةٍ من اللهِ وفضلٍ لم يمسسهم سوء۔۔۔۔۔۔۞​

​​(نتیجہ یہ ہوا کہ) وہ اللہ کی نعمت وفضل کے ساتھ لوٹے، انہیں کوئی برائی نہ پہنچی،۔۔۔​​

4⃣ ​مجھے تعجب ہے اس پر جو "لوگوں کے مکر" سے آزمایا گیا​، کہ وہ کیسے اس دعا سے غفلت کرتا ہے:

​۞"وَأُفَوِّضُ أَمْرِي إِلَى اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ" ۞​

​​میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں، یقیناً اللہ تعالیٰ بندوں کا نگراں ہے​​
(سورة غافر 40:44)

کیا تم نہیں جانتے کہ اس دعا پر اللہ نے کیا جواب دیا؟

  اس پر الله نے فرمایا؛
 
​۞ فوقاهُ اللهُ سيئاتِ ما مكروا۔۔۔۔۔ ۞​

​​پس اسے اللہ تعالیٰ نے تمام بدیوں سے محفوظ رکھ لیا جو انہوں نے سوچ رکھی تھیں